کینیا،17مئی(ایجنسی) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار پھینکنے والی توپوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ مظاہرین ملکی الیکشن کمیشن توڑنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن جانبدار ہے۔
رپورٹوں کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور اُن میں سے 15 کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ کینیا کے مرکزی اپوزیشن اتحاد CORD کا مطالبہ ہے کہ آئندہ برس صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے کے لیے ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ صدر کینیاٹاپر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 2013ء کا انتخاب دھوکہ دہی سے جیتا تھا۔